ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نوٹ بند ی کی بھاری غلطی پر کجرایوال نے کیا مودی سے معافی مانگنے کا مطالبہ

نوٹ بند ی کی بھاری غلطی پر کجرایوال نے کیا مودی سے معافی مانگنے کا مطالبہ

Sat, 31 Dec 2016 01:26:18    S.O. News Service

امرتسر، 30/دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے کہا کہ نئے سال سے پہلے قوم سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نوٹ بند ی کی بھاری غلطی پر لوگوں سے معافی مانگیں۔ عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینراور دہلی کے وزیراعلیٰ کیجریوال نے کہا کہ مودی نے نوٹ بند ی کرکے بھاری غلطی کی ہے اور ہندوستان کو گہرے اقتصادی بحران میں ڈال دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ مودی نے اس قواعد کے لیے 50دن کا وقت مانگا تھا، لیکن نوٹ بند ی کے بعد کے جھٹکوں سے باہر آنے میں لوگوں کو کوئی راحت ملتی نہیں دکھائی دے رہی ہے۔ کیجریوال نے وزیر اعظم سے اس فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا اور مشورہ دیا کہ کل انہیں اس سلسلے میں اپنے خطاب میں اس کا اعلان کرنا چاہیے۔ کیجریوال نے کہاکہ نوٹ بند ی کا فیصلہ واپس لینے کے علاوہ کوئی دوسراحل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک کتنی بلیک منی باہر آئی ہے، اس پر آر بی آئی نے خاموشی سادھ رکھی ہے۔انہوں نے وزیر اعظم سے یہ بتانے کو کہا کہ کتنی غیر قانونی دولت واپس آئی ہے اور بینکنگ نظام میں کتنی رقم ڈالی جا رہی  ہے؟ انہوں نے کہا کہ آر بی آئی کے شروعاتی اندازوں میں کہا گیا تھا کہ بڑے نوٹوں میں 14لاکھ کروڑ روپے سر کو لیشن میں ہیں جوکہ آر بی آئی کے پاس واپس آگیا ہے، لیکن 2000روپے کے نوٹوں میں صرف چار لاکھ کروڑ روپے کی نئی کرنسی سرکولیشن کے لیے دستیاب ہے۔ کیجریوال نے کہا کہ سہارا اور برلا جیسے بڑے کارپوریٹوں سے مودی نے رشوت لی تھی،انہوں نے کہا کہ مودی کے خلاف کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا اور معاملے سے نمٹ رہے تمام انکم ٹیکس کمشنروں کاتبادلہ کردیا گیا۔
 


Share: